اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس ،شعیب شاہین کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔
ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،
جسٹس ارباب محمد طاہر نے شعیب شاہین کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی ،۔
عدالت نے ریکاڈ جمع ہونے پر شعیب شاہین کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔
عدالت نے شعیب شاہین کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات آنے پر درخواست نمٹا دی۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔