Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزفیض حمید نے آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا تھا کہ آرمی چیف بنائیں: شہلا رضا

فیض حمید نے آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا تھا کہ آرمی چیف بنائیں: شہلا رضا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعوی کیا ہیکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا تھا کہ آرمی چیف بنائیں۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ بتایا جاتا تھا کہ فیض حمید سیمل کر طویل حکمرانی کا پلان بنایا گیا ہے۔ فیض حمید نے آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا تھا کہ آرمی چیف بنائیں۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ پی ٹی آئی صرف 9 مئی اور 26 نومبر پرکمیشن بنانیکا مطالبہ کر رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر اڈیالہ آتے جاتے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کی تجویز پر پارلیمانی کمیٹی بنی ہے۔ اگر 250 لوگ زخمی ہیں تو ان کے نام دے دیں۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سی سی آئی کے تین اجلاس ہونے چاہییتھے، ایک بھی نہیں بلایا گیا۔ ہمارا شکوہ ہیکہ دریائے سندھ سے نہریں نکال رہے ہیں اور ہم سے پوچھا تک نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔