اسلام آباد (سب نیوز )ملک کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں کی طرف اب وفاقی دارالحکومت بھی مختلف جرائم پیشہ افراد کی دست برد سے محفوظ نہیں۔ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں انتہائی تشویش ناک صورتِ حال پیدا کر رہی ہیں۔شہرِ اقتدار میں بڑھتے جرائم کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا۔ اسلام آباد میں رواں سال 4 ہزار تولے کے طلائی زیورات کے علاوہ 400 گاڑیاں چرائے جانے کے انکشاف ہوا ہے۔
سینیٹرز نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے حوالیسے خطرناک صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینٹر ذیشان خانزادہ نے توجہ دلا نوٹس پر بحث میں کہا کہ اسلام آباد کا یہی حال رہا تو انڈسٹری یہاں سے شفٹ ہوجائے گی۔وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے توجہ دلا نوٹس کے جواب میں کہا کہ جرائم میں اضافے کا بنیادی سبب یہ ہے کہ پولیس احتجاج کرنے والوں سے نپٹنے میں مصروف رہتی ہے۔