Wednesday, December 11, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور آذربائیجان کا نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کا فیصلہ،مقصد تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے:حکومتی ذرائع

پاکستان اور آذربائیجان کا نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کا فیصلہ،مقصد تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے:حکومتی ذرائع

اسلام آ باد (آئی پی ایس )پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تجارت میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں ترامیم معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے حکومت پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نئے ٹرانزٹ تجارت معاہدے میں ترامیم کامسودہ جاری کردیا ہے، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تجارت میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے نئے قواعد و ضوابط پرمبنی مسودہ کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں ٹرانزٹ تجارت کے مختلف پہلووں کا احاطہ کیا گیا ہے۔مسودے کے تحت پورٹ، قاسم اور گوادر کی بندرگاہ تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لیے اہم مقامات قرار دئیے گئے ہیں۔ مسودہ کے مطابق آذربائیجان کے کاروباری ادارے، حکومت، اور سفارتی مشنز کو پاکستان کسٹمز کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں رجسٹریشن کرانا ہوگا تاکہ وہ تجارتی سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔