بیجنگ(شِنہوا)وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ متعدد عالمی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان نے ایک مذاکراتی اجلاس میں چین کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
چین نے بیجنگ میں 10 بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ “1+10” مکالمے کا انعقاد کیا۔
نائب وزیر خزانہ لیاؤ مِن نے کہا کہ تقریب میں شریک نمائندوں نے اقتصادی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے ساختی تبدیلی کو فروغ دینے میں چین کی مثبت پیشرفت کی تصدیق کی۔
لیاؤ نے کہا کہ اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی حکومت منڈی کے اعتماد کو مستحکم بناکر پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کرسکتی ہے۔
لیاؤ مِن کے مطابق نمائندوں نے یہ بھی کہا کہ چینی معیشت کی تبدیلی سے دنیا کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ چین کو مقامی معیشت کی لچک یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
لیاؤ نے کہا کہ عالمی معیشت میں چینی معیشت کی شراکت کی شرح ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مسلسل 30 فیصد کے آس پاس رہی ہے اور چین اپنی مستحکم ترقی کے ذریعے عالمی معیشت میں مزید اعتماد ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
10 بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان میں نیو ڈویلپمنٹ بینک کی صدر ڈیلما روسیف، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایولا اور اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینسپان شامل ہیں۔
عالمی اداروں کے سربراہان کا چینی معیشت پر اظہاراعتماد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔