Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانشام میں محصور پاکستانی کا انخلا شروع ، 350سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد پہنچ گئے

شام میں محصور پاکستانی کا انخلا شروع ، 350سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد پہنچ گئے

کراچی(آئی پی ایس )شام میں محصور پاکستانی کا انخلا شروع ہوگیا ہے اور 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شام میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کے لیے حکومتی سطح پر ہونے والے اقدامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔شام سے 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لبنان کی سرحد پہنچنے والے پاکستانی شہریوں کو بیروت سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان نے محصور شہریوں کے لیے بیروت کے ہوائی اڈے سے خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔