Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانحکومت یا کسی خلائی مخلوق کے ساتھ تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

حکومت یا کسی خلائی مخلوق کے ساتھ تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت یا کسی خلائی مخلوق کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے۔ اگر راستے بند کیے جائیں گے توپرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے کوئی این جی او نہیں ہے۔ یہ تو فاششٹ حکومت ہے جو گولیاں اور آنسو گیس شیل برساتی ہے۔ لوگوں کو مارتی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمر ایوب کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظورکرلی۔ عدالت نے دس، دس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عمر ایوب کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 اور تھانہ کورال میں 1 مقدمہ درج تھا۔ تھانہ آبپارہ اور سیکریٹریٹ کے مقدمہ میں بھی عمر ایوب کی عبوری ضمانت پانچ ،پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ضمانت کی 2 درخواستوں پر سماعت کی۔ عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر دونوں عدالتوں نے 21 دسمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔