Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانمخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، کے پی سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، کے پی سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اسلام آباد (آئی پی ایس ) مخصوص نشستوں کی الاٹنمنٹ اور خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ اور خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن آج کے اجلاس میں کسی فیصلہ پر نہ پہنچ سکا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں معاملات پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کے پی میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد اور پشاور ہائی کورٹ میں معاملے کی سماعت سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ زیر بحث رہا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اجلاس کی صدارت کی۔ الیکشن کمیشن اجلاس میں ممبران سیکرٹری سمیت متعلقہ ونگز کے حکام شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن لا ونگ نے عدالتی احکامات سے متعلق جبکہ الیکشنز ونگ نے انتخابی تیاریوں اور رکاوٹوں سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔