اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی۔ 2 مئی اور 11 جون کو ایکس بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی۔ 22 نومبر کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔