راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس پر طویل سماعت ہوئی اور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی اہلیہ بشری بی بی 10سماعتوں کے بعد آج عدالت پیش ہوئیں۔عدالت نے بشری بی بی کے حاضر ہونے پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔عمران خان اور بشری بی بی نے 342کے سوال نامے کے جواب ریکارڈ کرادیے۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کیے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جبکہ بشری بی بی نے عدالت کو بتایا کہ وہ کوئی گواہ پیش نہیں کرناچاہتیں۔عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس پرسماعت 12 دسمبرتک ملتوی کردی۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس آخری مرحلے میں داخل، عمران خان اوربشری بی بی نے 342کا بیان ریکارڈ کرادیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔