بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے شام کی صورتحال کے حوالے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین شام کی صورتحال پر بھر پور توجہ دے رہا ہے اور شام کا مستقبل شام کے عوام کے ہاتھوں میں ہونا چاہیئے۔
چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریقین شامی عوام کے طویل مدتی اور بنیادی مفادات کے لئے ذمہ دار ی کے ساتھ جلد از جلد شام کو مستحکم طور پر بحال کرنے کا سیاسی حل تلاش کریں گے۔