پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو پشاور ہائی کورٹ نے 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دیدی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی اور ان کی جانب سے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے نمائندگی کی۔عالم ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بشری بی بی نے 27مقدمات میں راہداری ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں کیونکہ ان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان کو پابند کریں کہ یہ وہاں عدالت میں پیش ہوں۔
جسٹس وقار احمد نے کہا کہ ہم ان کو راہداری ضمانت اس لیے دیتے ہیں تاکہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں اور یہ وہاں پیش ہو جاتے ہیں۔ بشری بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ تھوڑا زیادہ وقت دیا جائے کیونکہ 50 سے زائد مقدمات میں پیش ہونا ہے، جس پرجج نے کہا کہ زیادہ وقت اس لیے نہیں دے سکتے کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں آنے والی ہے۔بعدازاں عدالت نے 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔
بشری بی بی پشاور ہائیکورٹ میں پیش، 23دسمبر تک راہداری ضمانت منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔