Wednesday, December 4, 2024
ہومپاکستانپانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم

پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ریاض (آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ون واٹر سمٹ کے انعقاد پر ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔