ہرارے (آئی پی ایس )تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بالنگ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا گیا۔صائم ایوب 32 اور عمیر بن یوسف 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
قبل ازیں، سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصل غلط ثابت ہوا اور پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4اوورز میں 57رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث روف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
دوسرا ٹی 20،پاکستان نے زمبابوے کو 10وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔