خیرپور(آئی پی ایس ) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کا آخری خواب بہت مشکل خواب ہے، دیکھ رہا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا نہیں ہوں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو سپورٹ نہیں کریں گے، ہم نہیں چاہتے کے کے پی میں گورنر راج لگے جب کہ پیپلزپارٹی نے بھی سیاست میں بہت تکلیفیں جھیلی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی سے ہمارا نشان تلوار چھین لی گئی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت ہو اور گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے، جس طرح سے دارالحکومت پر چڑھائی کی جارہی ہے ہم برداشت نہیں کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کہتے ہیں کہ ملک کی دفاع کے لیے جو ادارے ہیں ان پر چڑھائی کی جارہی ہے، مستقبل میں بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف محترمہ کے دور میں پیپلزپارٹی نے کموں شہید پر دھرنا دیا تھا، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے۔ جو جتنی بار غلطی کرے گا اتنی بار اس پر مقدمات ہوں گے۔منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آی مزید عرصہ جیل میں رہیں گے اور کوشش کے باوجود بھی رہا نہیں ہوں گے جب کہ بشری بی بی کے جیل سے نکلنے کے بعد پی ٹی آئی میں دھڑا بندی ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں جو احتجاج کو سپورٹ کررہے ہیں وہ پی ٹی آئی کو ہی توڑنا چاہتے ہیں، نواز شریف اور ہم اس لئے خاموش ہیں کے جموریت کو نقصان نہ ہو جب کہ ہم کوئی بھی مارشل لا یا ڈکٹیٹر نہیں چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے یا نہیں؟ منظور وسان کی پیش گوئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔