Wednesday, December 4, 2024
ہومبریکنگ نیوزایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت،او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقےاُچ شریف میں گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا گیاہے۔روزانہ 5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی پیداوارحاصل ہو گی۔۔

توانائی کے شعبے کی ترقی و استحکام ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقےاُچ شریف میں گیس کی پیداوار کا آغاز کیا ہے۔کمپنی کی تکنیکی مہارت کے باعث ایک ہزار345 میٹر کی گہرائی تک کنوئیں کی کھدائی کے باعث گیس کی دریافت کی گئی۔۔

گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے روزانہ 5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی پیداوارحاصل ہو گی۔او جی ڈی سی ایل کے اُچ گیس پروسیسنگ پلانٹ کے ذریعے اُچ پاور لمیٹد کو گیس کی فراہمی ممکن ہوئی۔ کمپنی کی بہتر اقتصادی کارکردگی کے باعث 41اعشاریہ صفر دو ارب روپے تک منافع توانائی کے شعبے کے لیے خوش آئند ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی توجہ قومی توانائی کی حفاظت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے پیداوار بڑھانے پر مرکوز ہے۔۔اس سے قبل او جی ڈی سی ایل سندھ کے ضلع خیرپور میں بھی گیس کے ذخائر دریافت کر چکی ہے۔۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کمپنی کے تمام اسٹریٹیجک اقدام توانائی کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔