Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانجتھوں کے ذریعے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے ، عظمی بخاری

جتھوں کے ذریعے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے ، عظمی بخاری

لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔ پی ٹی آئی اپنی ذلت اور بدنامی فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہی ہے۔ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں؟۔

انہوں مزید کہا کہ جتھوں سے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم گنڈاپور اور بشری بی بی ہیں۔ پوری دنیا کے میڈیا نے دیکھا کہ علی امین گنڈاپور اور بشری کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے اور پتھرا کیا۔ جن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بھڑکیں ماررہے ہیں ۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشری بی بی کافی ہے۔ یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی اور اب شدت پسند اور انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دھرائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔