Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی میں مائنس انڈیا کا آپشن بھی زیر بحث آئے گا:ذرائع

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی میں مائنس انڈیا کا آپشن بھی زیر بحث آئے گا:ذرائع

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مائنس انڈیا کا آپشن بھی موجود ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں انڈیا کے بغیر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا آپشن ڈسکس ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے آپشن پر بھی بات ہوگی، جس میں ایونٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے تاہم انڈیا کے میچ کسی دوسرے ملک میں ہوں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بورڈ میٹنگ میں پورا ٹورنامنٹ کسی دوسرے ملک کرانے کی تجویز پر بھی بات ہوگی تاہم میزبانی پی سی بی کے پاس ہوگی۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمرشل ویلیو کی وجہ سے مائنس انڈیا فارمولا کے امکانات کم ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلے بھی مائنس انڈیا تجویز پر ڈسکشن ہوچکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ماضی کی مثالوں کی بنیاد پر اس تجویز پر زور دے سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔