Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، برطانیہ

بانی پی ٹی آئی کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، برطانیہ

لندن (سب نیوز )برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف ممکنہ طور پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے سے متعلق برطانوی سیکریٹری خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے کم جانسن ایم پی کے خط کے جواب میں برطانوی موقف واضح کردیا۔

کم جانسن ایم پی نے بانی پی ٹی آئی کے مشیر بین الاقوامی امور ذلفی بخاری کی درخواست پر خط لکھا تھا۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، حکام نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات، ملک کا اندرونی مسئلہ ہے، واضح ہے بین الاقوامی ذمہ داریاں اور بنیادی آزادی کا احترام ضروری ہے، سیاسی مخالفت، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں۔ ذلفی بخاری نے ایک ماہ قبل 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدلیہ کے نظام میں تبدیلیوں کے تناظر میں خط لکھوایا تھا، کم جانسن ایم پی کے بھیجے گئے خط پر مختلف جماعتوں کے 20 اراکین پارلیمنٹ کے دستخط تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔