لیما :چائنا میڈیا گروپ کا تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال” کے تیسرے سیزن کی ہسپانوی زبان میں لانچنگ تقریب لیما میں منعقد ہوئی۔ پیرو کی صدر ڈینا بولورٹے نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پروگرام کے پیرو میں نشر ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر بولورٹے نے کہا کہ پیرو میں “”شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال” کے تیسرے سیزن کے اجراء نے ایک بار پھر پیرو اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے،اور پیرو کے عوام، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے چین کی طویل تاریخ اور فلسفے کو سمجھنے کے لئے ایک پل تعمیر کیا ہے۔
اس سے صدر شی جن پھنگ کی چین کی 5،000 سالہ تہذیب کی ترقی اور اسے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عمل میں ضم کرنے کے عزم کا بھی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے کہا کہ گزشتہ روز صدر شی جن پھنگ اور صدر بولورٹے نے مشترکہ طور پر چنکے بندرگاہ کا افتتاح کیا اور “چنکے سے شنگھائی تک” ایک حقیقت بن گیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کے وسیع مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔
آج آپ کے سامنے لایا گیا اعلیٰ معیار کا یہ پروگرام حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے اور جدیدیت جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اور شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال کے ذریعے چین کے روایتی نظریاتی ثمرات اور جدید حکمرانی کی حکمت عملی کو دنیا کے سامنے متعارف کراتا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ کام دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تفہیم کو مزید فروغ دے گا ، اور دونوں تہذیبوں کے مابین نئی چمک کا اضافہ کرے گا ۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال” کا تیسرا سیزن ہسپانوی زبان میں پیرو کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن سمیت دیگر مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔