Thursday, December 26, 2024
ہومکامرسچین کا عالمی معیشت میں توانائی پیدا کرنے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

چین کا عالمی معیشت میں توانائی پیدا کرنے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

لیما :چینی صدر شی جن پھنگ نےکہا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک اقتصادی گلوبلائزیشن میں گہرے طور پر ضم ہو چکے ہیں اور مشترکہ مفادات کی حامل برادری اور خوشحالی اور نقصان دونوں کے لئے مشترکہ مستقبل پر مبنی ہم نصیب معاشرہ بن گئے ہیں۔ اقتصادی گلوبلائزیشن سماجی پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے ایک معروضی ضرورت ہے اور سائنسی اور تکنیکی ترقی کا ناگزیر نتیجہ ہے۔ اقتصادی گلوبلائزیشن کی سمت کی صحیح رہنمائی کرنا اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ضروری ہے ۔

ہفتہ کے روز چینی صدر نے لیما میں منعقدہ اپیک بزنس لیڈرز سمٹ میں “وقت کے عمومی رجحان کو سمجھنا اور مشترکہ طور پر عالمی خوشحالی کو فروغ دینا” کے عنوان سے ایک خطاب کیا۔اس میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سب سے پہلے، ہمیں جدت طرازی پر عمل کرنا چاہئے اور عالمی معیشت کی مضبوط ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ دوسرا یہ کہ ہمیں وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے اور عالمی اقتصادی گورننس کے نظام میں اصلاحات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تیسرا یہ ہے کہ عوام پر مبنی اصول پر عمل کیا جائے اور غیر متوازن ترقی کے مسئلے کے حل کو فروغ دیا جائے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ 30 سالوں میں ایشیا و بحرالکاہل کے خطے نے مضبوط اقتصادی ترقی کو برقرار رکھا ہے ، جس نے “ایشیا و بحر الکاہل معجزہ” تخلیق کیا ہے اور دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ ایشیا وبحرالکاہل کے خطے کی کامیابی علاقائی امن و استحکام، حقیقی کثیر الجہتی اور کھلی علاقائیت کو برقرار رکھنے اور ہمیشہ اقتصادی گلوبلائزیشن کے عمومی رجحان کی پیروی کرنے اور باہمی فائدے اور باہمی کامیابی پر عمل کرنے کے ہمارے عزم پر منحصر ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرے گا اور عالمی معیشت میں مضبوط توانائی پیدا کرنا جاری رکھے گا۔ چین کو رواں سال کے معاشی نمو کے ہدف کے حصول پر مکمل اعتماد ہے اور وہ معاشی ترقی کے دنیا کے سب سے بڑے انجن کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی ترقی ایشیا و بحرالکاہل کے خطے سے الگ نہیں ہو سکتی بلکہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے کو چین کی ترقی سے مزید فائدہ پہنچے گا۔صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ آئیے ہم یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کریں، عالمی چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کریں، اور دنیا کے لئے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے لئے ایک بہتر مستقبل تخلیق کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔