پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، خیبرپختونخوا کے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے قیام امن کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پائیدار امن کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں، خطے میں دیرپا امن کیلئے امریکا کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
شانٹے مور نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، امریکا خیبرپختونخوا کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت جاری رکھے گا۔
ملاقات کے دوران صوبے میں معاشی و اقتصادی ترقی اور صحت و تعلیم کی بہتری پر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔