لندن: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج ملاقات متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی، ملاقات آج دن یا رات کے کھانے پر ہونے کے امکانات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ تشریف لائیں گے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہو گی۔
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی آج لندن میں ملاقات کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔