Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنجاب پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا،جعلی بھرتیوں کا انکشاف

پنجاب پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا،جعلی بھرتیوں کا انکشاف

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، 171 کانسٹیبلز تو بھرتی کئے گئے تاہم ان کے کوائف چھپا لیے گئے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2023-24 نے بھانڈا پھوڑ دیا ،معاملے کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔آڈییٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب میں 171 بھرتیوں کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، 171 کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کا ریکارڈ تو دفتر میں موجود ہے نہ ہی آڈیٹر کو فراہم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کوائف چھپانے پر بھرتیاں میں شک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں، بھرتیاں ننکانہ صاحب میں بطور بی پی ایس 07 اسکیل کی ہوئی تھیں ، کمزور انتظامی اور داخلی کنٹرول کی وجہ سے خرابی واقع ہوئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔