Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار پولیس کانسٹیبل کے بڑے انکشافات، دہشتگردوں کو تنخواہیں کیسے ملتی ہیں؟

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار پولیس کانسٹیبل کے بڑے انکشافات، دہشتگردوں کو تنخواہیں کیسے ملتی ہیں؟

پشاور (آئی پی ایس )پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کے سہولت کار پولیس کانسٹیبل محمد ولی کا بیان سامنے آگیا ہے، جس میں اس نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں۔پولیس لائنز خودکش دھماکے کے سہولت کار محمد والی کا کہنا ہے کہ وہ 2021 میں افغانستان جاکر جماعت الاحرار میں شامل ہوا اور ملا یوسف کے ہاتھ پر بیعت کی، ملا یوسف نے اسے بیس ہزار روپے دیے۔

ملزم محمد ولی نے بتایا کہ اس نے جنوری 2023 میں پولیس لائنز کی تصویریں اور نقشہ جنید کے ساتھ شیئر کیا۔اس نے مزید بتایا کہ رحمان بابا قبرستان میں اس نے خودکش بمبار کو وردی اور جیکٹ پہنائی، پھر موٹر سائیکل پر پولیس لائنز کے پاس چھوڑا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے پولیس لائن حملے کے علاوہ بھی بہت سی دہشت گرد کارروائیاں کیں۔کانسٹیبل محمد ولی نے بتایا کہ اسے جماعت الاحرار سے ماہانہ تنخواہ چالیس سے پچاس ہزار حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملتے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔