Wednesday, November 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزبغیر اجازت سرکاری ادارے کے نام کا استعمال، ایف آئی اے نے 8 نجی ہاسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کردیے

بغیر اجازت سرکاری ادارے کے نام کا استعمال، ایف آئی اے نے 8 نجی ہاسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کردیے

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی تحقیاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کی 8 نجی ہاسنگ سوسائٹیز کو سرکاری ادارے کا نام بغیر اجازت استعمال کرنے پر نوٹس جاری کردیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 8 نجی ہاسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو طلب کر لیا گیا ہے اور انہیں 14 نومبر کو ایف آئی اے آفس لاہور طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ سرکاری اداروں کے نام بغیر اجازت استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔