Wednesday, November 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزامریکی سفارت خانہ، ترکیہ کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت

امریکی سفارت خانہ، ترکیہ کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (سب نیوز )ترکیہ اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ امریکی سفارت خانہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سفارت خانہ نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ادھر، دفتر خارجہ ترکیہ نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحب یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔

دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حمزہ شفقات نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کے 17 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ 19 سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔ بعدازاں ترجمان صوبائی محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد سول ہسپتال میں زیر علاج مزید دو زخمی دم تو ڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔