Wednesday, November 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس سید سمیر احمدنے بطور سی ای او پی سی بی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس سید سمیر احمدنے بطور سی ای او پی سی بی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ نے سید سمیر حسین کو پی سی بی کا نیا سی او او لگانے کی منظوری دیدی ہے، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر سید سمیر احمد کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سلمان نصیر کا پی ایس ایل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، سلمان نصیر اب چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل ہوں گے۔اس کے علاوہ سلمان نصیر پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر بھی ہوں گے۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق سید سمیر احمد نے سی او او کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔