نیویارک (سب نیوز )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی جس میں جس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بات ہوئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ 2017کے بعد امریکا اور فلسطین کا پہلا رابطہ ہے جہاں دونوں ممالک کے رہنما ئو ں نے غزہ میں تنازعہ ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے، اور ٹرمپ کا جاری مسئلہ کو حل کرنے کا ارادہ براہ راست صدر عباس کو پہنچایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا اور خطے میں امن کے لیے صدر عباس اور دیگر علاقائی اور عالمی رہنماں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
یہ عزم اسرائیل فلسطین کے دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو بین الاقوامی توجہ کا بڑا مرکز رہا ہے۔اسرائیلی شہریوں کو نکالنے کے لیے طیارے، ریسکیو ٹیم ہالینڈ بھیجنے کی تیاریفلسطینی صدر محمودعباس نے نئے منتخب امریکی صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر کام کر کیلئے تیار ہیں۔