Saturday, November 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزپارا چنار: مرکزی شاہراہ کھلوانے کیلئے امن مارچ کے شرکا اور انتظامیہ کا جرگہ کامیاب

پارا چنار: مرکزی شاہراہ کھلوانے کیلئے امن مارچ کے شرکا اور انتظامیہ کا جرگہ کامیاب

پشاور (آئی پی ایس )پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ کھلوانے کے لیے امن مارچ کے شرکا اور انتظامیہ کے درمیان جرگہ کامیاب ہوگیا۔ فریقین کے پاراچنار مرکزی شاہراہ کو محفوظ بنانے پراتفاق کے بعد سمیر کے مقام پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔قبائلی رہنما جلال بنگش کے مطابق پہلے مرحلے میں شاہراہ پر قافلیکی صورت میں آمد و رفت کی اجازت ہوگی اور مرکزی شاہراہ کو اگلے ہفتے سے آمد و رفت کے لیے کھول دیاجائیگا۔

شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی خدشات پر پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ بند کردی تھی۔تقریبا ایک ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے لاکھوں آبادی اپنے علاقے میں محصور ہو گئی تھی، جس کی وجہ سیعلاقہ قبائل کی جانب سے امن مارچ اور دو روز سیاحتجاجی دھرنا دیا جارہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔