Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزبی ایل اے دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس،

بی ایل اے دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس،

کوئٹہ(سب نیوز )بی ایل اے دہشت گرد طلعت عزیز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جن لوگوں میں بیٹھتا تھا ان کا تعلق بی ایل سے تھا، میری دشمنی کسی سے نہیں ہے، میں پوری قوم سیدرخواست کرتاہوں ایسے لوگوں سے بچا جائے۔طلعت عزیز نے کہا کہ مجھے پنجاب یونیورسٹی میں اسکالرشپ ملی، بی ایل ایکیلوگوں نیکہاپہاڑوں میں جاکرنئی زندگی ملیگی،دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو گمراہ کرنا تھا، اتنا گمراہ ہواکہ میں نے اپنے اہل خانہ کے بارے میں بھی نہ سوچا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے قائل کیا گیا کہ بلوچستان کی آزادی کے لیے ہتھیاراٹھا، پنجاب یونیورسٹی میں تھرڈایئرکا طالبعلم ہوں، مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، حالات دیکھ کروہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوا۔کوئٹہ: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی شاہد رند نے کہا ہے کہ لورالائی میں دہشتگردوں کیخلاف باقائدہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، دہشتگرد معصوم بچوں کو بھی استعمال کررہیہیں۔

بی ایل اے چھوڑکرہتھیارڈالنے والیدہشتگرد کی نیوزکانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذکرنیوالیاداریامن کیلئیکام کررہیہیں، طلعت عزیزپنجاب یونیورسٹی کیتھرڈسیمسٹرکیطالب علم تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف ہم سب ملکرکام کررہیہیں، کارروائی کیدوران دہشتگردوں سیاہم معلومات ملیں، دکی میں دہشتگردبھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ دہشتگردوں کینیٹ ورک کوپکڑرہے ہیں، ریاست کیخلاف جو بھی جائیگا وہ دہشتگرد ہوگا،کون سی آزادی تحریک ہے جہاں معصوم لوگوں کونشانہ بنایاجارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔