اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی روش قائم رکھے ہوئے ہے، کوئٹہ میں ان سے بندے اکٹھے نہیں ہوئے تو بہانا بنایا جارہا ہے کہ انتظامیہ سے اجازت نہیں ملی، اجازت تو پہلے بھی نہیں ملتی رہی لیکن آپ جلسے کرتے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میچ میں کامیابی حوصلہ افزاءہے، آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی، قومی کرکٹ ٹیم نے آج بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم فلسطین کے معاملہ پر ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، ریاض سمٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی،
وزیراعظم نے ہر فورم پر غزہ اور فلسطین کے معاملہ پر آواز بلند کی،
اقوام متحدہ کی جنرل اسبلی میں وزیراعظم کی تقریر کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا گیا،
وزیراعظم کوپ 29 کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،
انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے، تحریک انتشار صرف این آڑ او کے لئے ملک میں امن و امان کو داؤ پر لگا رہی ہے،
خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے حقوق کو دبانے کے لئے تشدد کا راستہ اپنایا جا رہا ہے،
بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپشن کے کیسز ہیں، خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی آواز سنی جانی چاہئے،
انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوا میں امور نوجوانان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام تباہ حال ہے، یہ احتجاج اپنے لیڈر کی رہائی کے لئے کرتے ہیں،
وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت استحکام سے ترقی کی طرف جا رہی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، یو اے ای کا وفد سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے، یو اے ای کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سرمایہ کاری پر بھرپور توجہ ہے، اکتوبر میں ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا،
انہپوں نے کہا کہ تحریک انتشار اپنے صوبے میں اپنے آپ سے مطالبہ کر رہی ہے، سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا نتیجہ 26 ویں آئینی ترمیم پر مہر ہے، بدتمیزی کرنے کے بعد شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر معافیاں مانگ رہے ہیں، ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے، یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکلا، تحریک انصاف مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
تحریک انتشار کے جلسوں کا مقصد این آر او کے علاوہ کچھ نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔