اسلام آباد:26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ،اختر مینگل ، مصطفی نواز کھوکھر اور محسن داوڑ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق فہمیدہ مرزا بھی 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والوں میں شامل ہیں ،
محسن داوڑ اور مصطفی نواز کھوکھر نے ترمیم چیلنج کرنے کی خبر کی تصدیق کر دی۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ میں اور محسن داوڑ ائینی ترمیم چیلنج کرنے سپریم کورٹ آئے ہیں،
اختر مینگل اور محسن داوڑ نے باہم مشاورت سے آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ،
محسن داوڑ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دے رہے ہیں،
درخواست دائر کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔