Friday, November 8, 2024
ہومٹاپ سٹوریاسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر کو دھچکا

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں ڈالر کو دھچکا


کراچی :کاروباری ہفتے کے آخری روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کی، جہاں اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
معاشی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں اضافے اور معاشی بہتری کو مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ کر 92,770 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
پچھلے روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 92,520 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
ڈالر کی قدر میں کمی
دوسری جانب، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آگیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے کے باعث روپیہ مضبوط ہوا ہے۔ یہ صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔