Tuesday, December 24, 2024
ہومبریکنگ نیوزانتخابات شفاف رہے، ہم عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں : جوبائیڈن

انتخابات شفاف رہے، ہم عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں : جوبائیڈن

نیویارک (سب نیوز )امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں اور 20 جنوری 2025 کو پر امن اقتدار کی منتقلی ہو گی ، امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی ٹیم کیساتھ ملک کی ترقی کیلیے کام کرگی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاوس کے روزگارڈن میں عوام سے خطاب میں کہا کہ میں نے ٹرمپ کو یقین دلایا ہے کہ میں ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر پر امن اور منظم اقتدار کی منتقلی کو یقینی بناوں گا ، یہ و ہ چیز ہے جس کے امریکی عوام مستحق ہیں ، ہم نے تاریخی صدارت کی اور امریکاکی مضبوط معیشت چھوڑ کر جا رہے ہیں۔انہوں نے ہیرس کو ایک مضبوط “ساتھی” اور “عوامی خادم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس نے انتخابات کیلئے شاندار مہم چلائی ، ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، کملا ہیرس اور ان کی پوری ٹیم اپنی انتخابی مہم پر فخر کر سکتی ہے ۔

جوبائیڈن نے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہم اس انتخاب کو قبول کرتے ہیں جو ملک نے کیا ہے، جمہوریت میں عوام کی رائے ہمیشہ مقدم ہوتی ہے، الیکشن میں شکست کامطلب یہ نہیں کہ ہم ہارمان لیں گے۔امریکی صدر کا کہناتھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے جسے بھی ووٹ دیا آپ اپنے آپ کو حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ امریکی کے طور پر دیکھیں ، درجہ حرارت کو کم کریں ۔جوبائیڈن نے اپنے خطاب کے آخر میں انتخابا ت کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی الیکٹورل سسٹم شفاف ہے ، عوامی فیصلہ قبول ہے انتخابات مکمل طور پر ایماندارانہ ، منصفانہ اور شفاف رہے ، اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، چاہے جیتیں یا ہاریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔