اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین دارلخلافوں میں سے ایک ہے، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سمیت اعلی سفارتی حکام اور مختلف ممالک کے سربراہان مملکت شہر اقتدار کا اکثر دورہ کرتے ہیں اور اس کے قدرتی حسن کی تعریف کیے بغیر نہیں رہتے ، اس سب کو محفوظ خاطر رکھتے ہوئے اسلام آباد کے حسن میں مزید اضافہ کرنے اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے مزید پر کشش بنانے کے لیے سینٹورس گروپ اور ڈی ایچ گندھارا نے مشترکہ طور پر تھیم پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ای او سینٹورس مال/ صدر اسلام آباد ڈیویلیئرز ایسوسی ایشن سردار یاسر الیاس خان اور سیکٹری ڈی ایچ اے برگیڈیئر غلام مرتضی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اور اس عظم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور ملک بھر سے آنے والے شہریوں کو عالمی معیار کا تھیم پارک مہیا کیا جائے گا جو سہولیات کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہوگا،،یہ منصوبہ خطے کی ترقی کے مقاصد اور مقامی کمیونٹی کی امنگوں کے مطابق ہوگا۔ یہ سیاحت کو فروغ دے گا، مقامی روزگار پیدا کرے گا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ سکوپ ہے،، دوسرے ممالک صرف اسی شعبے سے اربوں ڈالر کی خاطر خواہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے اس غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے لیے ایک جامع سیاحتی پالیسی تیار کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا،،1400 کمال کے اس وسیع و عریض تھیم پارک میں انڈور اور آوٹ ڈور گیمز سمیت ملکی اور بین الاقوامی عالمی شہرت کی حامل فوڈ چینز ، سمیت جدید گیمنگ زون بھی بنایا جائے گا ،،تقریب میں صدر سینٹورس مال ڈاکٹر راشد الیاس خان ، اڈمینسٹریٹر ڈی ایچ اے نجف عباس سمیت دیگر معززیننیبھیشرکتکی