Thursday, November 7, 2024
ہومتازہ ترینچیف جسٹس یحیی آفریدی کا لمبے عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ

چیف جسٹس یحیی آفریدی کا لمبے عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ (سب نیوز )چیف جسٹس یحیی آفریدی کا لمبے عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ ،چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق اہم اجلاس ،اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر،اٹارنی جنرل،سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز شریک ہوئے،چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش،

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 3496 ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا،رجسٹرار سپریم کورٹ،ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی

،چیف جسٹس نے ٹیکس مقدمات میں غیر ضروری التوا اور حکم امتناع ختم کرنے پر زور دیا۔چیف جسٹس نے متبادل مصالحتی نظام کے استعمال پر بھی زور دیا۔ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق لا اینڈ جسٹس کمیشن کی تجاویز کی تعریف کی گئی۔ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلوں سے عدالتی نظام سمیت ملک کی معاشی صورتحال بہترہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔