Tuesday, December 24, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاقی وزیرعطا تارڑ اور گورنر پختونخوا کی ملاقات، صوبے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

وفاقی وزیرعطا تارڑ اور گورنر پختونخوا کی ملاقات، صوبے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ملاقات میں دونوں رہنماں نے صوبائی حکومت کی عدم توجہ، معاشی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں مشغولیت، صوبے میں دانش سکول کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور اس میں بہتری کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔گورنر خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات نے صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو انتشاری سیاست سے دور رکھنے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

دونوں رہنما ئو ں کے درمیان صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ۔عطاتارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں دانش سکول کے قیام اور معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، خیبر پختونخوا کے عوام ہمارے بھائی ہیں، ان کی فلاح و بہبود وفاق کی اولین ترجیح ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا حب بنانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ماتحت اداروں میں ہونے والی جدت اور مثبت تبدیلیوں کو خوش آئند قرار دیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔