Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا ہا ئو س کی بندش سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

خیبرپختونخوا ہا ئو س کی بندش سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حکم سے ایک ماہ سے بند خیبرپختونخوا ہا ئو س اسلام آباد کا اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہا ئو س میں کسی سرکاری اہلکار کو کمرے الاٹ نہیں کیے جا رہے، ہاس کی بندش سے اب تک1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے 4 اکتوبر کے بعد ہاس کو تاحکم ثانی بند کردیا تھا، جس کے باعث سرکاری اہلکار ہوٹلوں میں ٹھہرنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکاروں کے ہوٹلوں میں ٹھہرنے سے ٹی اے ڈی اے کے بل اضافی بننے لگے۔ خیبرپختونخوا ہاس میں کل 75 کمرے ہیں اور فی کمرہ کرایہ ساڑھے 5 ہزار روپے ہے، ہاس بند ہونے سے یومیہ 4 لاکھ 12 ہزار روپے کا نقصان ہونے لگا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔