Thursday, November 7, 2024
ہومپاکستانپارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ۔

ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر موبائل فون ضبط کر کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں جس پراراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔