اسلام آباد( عباس قریشی) پاکستان میں آزربائیجان کے سفیر خضر فرھادوو نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو کہ مشکل وقت میں آزربائیجان کے ساتھ کھڑے ہویے پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں اور مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں8 نومبر آزربائیجان کے یوم فتح کے موقع پر آزربائیجانی سفارتخانہ کی جانب سے ایک عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری, مشاہد حسین سید سمیت متعدد سیاسی, سماجی و سفارتی شخصیات نے شرکت کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ افغانستان و مغربی ایشیاء احمد نسیم وڑائچ نے بھی عشائیے میں شرکت کی
تقریب کے آغاز میں آزربائیجان کے شہداء کی یاد میں خاموشی بھی اختیار کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجاے گیے تقریب میں خصوصی طور ہر آزربائیجان کے حوالے سے ایک دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی اپنے استقبالی خطاب میں آزربائیجان کے سفیر خضر فرھادوو نے کہا کہ 8 نومبر کو آزربائیجان کا یوم فتح منانے میں شہداء کا بہت بڑا کردار ہے, آزادی کے ابتدائی ایام سے ہی ہماری قوم کو.بہت سے چیلنجز درپیش تھے تاہم تمام چیلنجز کا سامنا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نگورونو کارباخ کی جنگ میں آزربائیجان کی بھرپور حمایت کی ہے پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جو مشکل وقت میں آزربائیجان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہم ان تمام ممالک کے مشکور ہیں پاکستان نے آج تک آرمینیا کوتسلیم نہیں کیا خضر فرھادوو نے واضح کیا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں مزید بہتر ہو رہے پیں
آزربائیجانی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا یے اقوم متحدہ کوپ 29 کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں مہمان خصوصی ریاض حسین پیرزادہ نے واضح کیا کہ پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تعلقات مثبت ٹریجیکٹری پر آگے بڑھ رہے پیں آنے والے دنوں میں ان تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا رواں برس 40 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے آزربائیجان کا دورہ کیا پاکستان آزربائیجان کی حمایت جاری رکھے گا آزربائیجان نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی, تقرہب میں مہمانوں نے مشترکہ طور پر کیک بھی کاٹا