Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزجزیلہ اسلم کی جگہ محمد سلیم خان نئے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

جزیلہ اسلم کی جگہ محمد سلیم خان نئے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

اسلام آباد (سب نیوز )جزیلہ اسلم کو تبدیل کرکے ان کی جگہ محمد سلیم خان کو نیا رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔ جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹیو سروس کے محمد سلیم خان نئے سپریم کورٹ رجسٹرار ہوں گے۔مزید کہا گیا ہے کہ محمد سلیم خان کو 7 نومبر 2024 سے 3 سال کی مدت کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا جاتا ہے، محمد سلیم خان کو 22 ویں گریڈ میں تعینات کیا جاتا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محمد سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔26 اکتوبر کو چارج سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کر لیا تھا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔اس سے قبل 31 اکتوبر کر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے اپنے سیکریٹری اور ایگزیکٹو افسر تعیناتی کردی تھی۔ نئے افسران کی تعیناتی کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سینئر پرائیوٹ سیکریٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ سینئر پرائیوٹ سیکریٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔