ریاض (سب نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران سعودیہ پاکستان تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔