Wednesday, November 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت اور پی پی میں معاہدوں پر ڈیڈ لاک ہے، قیادت وطن واپسی پر فیصلہ کرے گی، گورنر پنجاب

حکومت اور پی پی میں معاہدوں پر ڈیڈ لاک ہے، قیادت وطن واپسی پر فیصلہ کرے گی، گورنر پنجاب

لاہور(سب نیوز )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان معاہدوں کے معاملے میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہونے سے جمہوریت بہتر ہوگی۔پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا چھبیسویں آئینی ترمیم ہوئی اس کا کریڈٹ بھی بلاول بھٹو کوجاتا ہے ججز کی سیٹ بڑھنے سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ معاہدوں میں ڈیڈ لاک ہے اس حوالے سے فیصلہ قیادت بیرون ملک سے واپسی پر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آج حکومت ہے تو اس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر الیکشن میں ہمیشہ سے مینڈیٹ چوری کیا گیا مگر ہم نے کبھی ٹیبل کے نیچے سے ہاتھ نہیں ملایا بلکہ ملک کے لئے کڑوا گھونٹ بھرا۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اب حالات کچھ بہتر ہوئے ہے اگر پانچ سال یہ سسٹم چل گیا تو سیاسی اور معاشی حالات مزید ٹھیک ہوجائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔