Wednesday, November 6, 2024
ہومبریکنگ نیوزپولیس پارٹی پر فائرنگ، اسلام آباد میں ہوئی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ہلاک

پولیس پارٹی پر فائرنگ، اسلام آباد میں ہوئی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ہلاک

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں تھانہ سمبل کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے حراست میں موجود بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سلیمان ہلاک ہوگیا۔پولیس ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ گولڑا موڑ کے قریب ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے پولیس جوان محفوظ رہے۔ تاہم، ملزمان کی فائرنگ سے حراست میں موجود ملزم سلیمان شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، ملزم سلیمان حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔