کراچی (آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 410 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 92 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس تیسرے روز بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔