دبئی (آئی پی ایس )افرو ایشیا کپ میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔رپورٹس کے مطابق افریقا کرکٹ ایسوسی ایشن نے تقریبا دو دہائیوں بعد افرو ایشیا کپ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افرو ایشیا کپ اس سے قبل دو بار 2005اور 2007میں کھیلا جاچکا ہے، 2005 میں پہلا ایڈیشن جنوبی افریقا اور 2007میں دوسرا ایڈیشن بھارت میں کھیلا گیا تھا، تیسرا ایڈیشن 2009میں کینیا میں شیڈول تھا جو منعقد نہیں ہوسکا تھا۔
ٹورنامنٹ بحال ہونے کی صورت میں ایشیائی الیون افریقی الیون کے خلاف کھیلے گی جس سے بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کو ایشیا الیون میں ایک ہی ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔ماضی میں انضمام الحق، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈز ایشیا الیون کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
بیس برس بعد پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔