Wednesday, November 6, 2024
ہومپاکستانحکومت چاہتی ہے ججز پہلے وزیر قانون سے اپنا فیصلہ چیک کروائیں ، فواد چوہدری

حکومت چاہتی ہے ججز پہلے وزیر قانون سے اپنا فیصلہ چیک کروائیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے ججز پہلے حکم لکھا کریں پھر اٹارنی جنرل یا وزیر قانون سے چیک کروایا کریں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ میں ترمیم کا مقصد ادارے کی وقعت کم کرنا ہے، حکومت سپریم کورٹ کو بطورادارہ تباہ کرنا چاہتی ہے، صوبوں کی پی آئی اے خریدنے کی بات کرنا غیرسنجیدگی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ خسارے میں رہنے والے ادارے حکومت نہیں چلائے گی ، وفاقی حکومت صوبوں کی مالی مدد کرتی ہے جس سے نظام چلتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔