Wednesday, December 4, 2024
ہومپاکستانقومی اسمبلی، حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی، حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد(آئی پی ایس )صاحبزادہ حامد رضا کو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی اور ملک عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ممبر قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور چوہدری ارغمان سبحانی نے ملک عامر ڈوگر کا نام قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے طور پر تجویز کیا۔ شگفتہ جمانی اور فضل محمد خان سمیت دیگر ممبران نے ان کے نام کی تائید کی۔
ممبران کمیٹی نے ملک عامر ڈوگر کو کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملک عامر ڈوگر نے چیئرمین کمیٹی برائے مذہبی امور کا چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔