پشاور (آئی پی ایس)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی خریداری کے لیے خیبرپختون خوا حکومت ہر حد تک جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی نے بولی کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کر کے منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والوں کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہیں۔
پی آئی اے کی خریداری کیلئے خیبرپختونخوا حکومت ہر حد تک جائے گی، بیرسٹر سیف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔